google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سوئی سدرن کے بعد ناردرن کابھی گیس مہنگی کرنے کافیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

سوئی سدرن کے بعد ناردرن کابھی گیس مہنگی کرنے کافیصلہ

سوئی سدرن کے بعد ناردرن نے بھی گیس مہنگی کرنے کافیصلہ کرلیا۔

ایس این جی پی ایل نے اوگراسے 147 فیصداضافہ مانگ لیا،گیس کی قیمت میں اضافےکا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

 اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 25مارچ کولاہور میں سماعت کرے گا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  آئندہ مالی سال سےسندھ،بلوچستان کےصارفین کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی2024 سےگیس مہنگی کرنےکی درخواست کی ہے ، سوئی سدرن نےگیس کی قیمت میں324.03روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ مانگ لیا۔

کمپنی کی طرف سےنئی اوسط گیس قیمت1740.80روپےمقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے،درخواست میں سوئی سدرن کا 79ارب 63کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے،

مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56ارب69 کروڑ روپے لگایا گیا ہے،آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

 اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر آج کراچی میں سماعت کرے گا،اوگرا کی جانب سے درخواست پر20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …