google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف کے ساتھ آخری جائزے کے لیے تمام اہم شرائط پوری کرلی، وزارت خزانہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئی ایم ایف کے ساتھ آخری جائزے کے لیے تمام اہم شرائط پوری کرلی، وزارت خزانہ

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ آخری جائزے کے لیے تمام اہم شرائط پوری کرلی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام کے تحت تاحال کوئی نئی شرط عائد نہیں کی ہے، شیڈول کے مطابق آخری جائزہ مذاکرات کل ختم ہوجائیں گے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، محکمہ کو عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کے مثبت نتائج موصول ہونے کی امید ہے، مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات تعمیری اور مثبت انداز سے جاری ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آخری جائزے کے لیے تمام اہم شرائط پوری کرچکا ہے، مذاکرات کی کامیابی آئی ایم ایف کے اطمینان سے مشروط ہے، مذاکرات کی کامیابی سے متعلق فیصلہ آئی ایم ایف نےکرنا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان وفد کی سطح پر معاہدہ ہوگا، مذاکرات کی کامیابی پر جائزہ مشن 1.1 ارب ڈالرزکی آخری قسط کے لیے سفارش کرےگا، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو پاکستان کے لیےقسط جاری کرنےکی سفارش کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں، پاکستان کو 2 اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سے ایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …