google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سعودی ولی عہد کے رمضان کے بعد دورہ پاکستان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

سعودی ولی عہد کے رمضان کے بعد دورہ پاکستان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ہفتے کو وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلی فون کال پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کےلیے سعودی حمایت کا اعادہ کیا ہے

وہ پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوسکتے ہیں جو پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہے ہیں۔ وہ رمضان کےفوری بعد پاکستان آسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جس پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

اس فون کال کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ وہ ولی عہد کی جانب سے موصول ہونے والے اس پیغام پر بہت شکرگزار ہیں،

وزیراعظم نے اپنے سعودی ولی عہد کیلیے اپنی پرخلوص خواہشات اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

انہون نے کہا کہ حکومت چین، امریکا، خلیجی ممالک اور اہم یورپی اور مشرق بعید کے ممالک سے سفارتی چینلز سے موصول ہونے والے مبارکباد اور حمایت کے پیغامات پر مطمئن ہے۔

ان ممالک نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں موجود پیچیدگیوں پر غالب آنے کےلیے نئی حکومت کی حمایت کی جائے گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران موصول ہونے والے یہ اشارے بہت حوصلہ افزا ہیں کیوں کہ پاکستان اہم ممالک کے دارلحکومتوں میں اپنا روایتی اثر کھو چکا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …