google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بھیجے گئے پیغامات اور مبارکباد پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی شاہی مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سعودی قیادت اور سعودی عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ مقدس ماہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور حمایت پر سعودی عرب کی تعریف کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …