سی ڈی اے میں62غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔
فیکٹ فائندنگ انکوائری میں جعلسا زی ثابت ہوگئی ایک ہی اراضی پر دوسری بار پلاٹ الاٹ کرائے گئے ۔
بحالیات پالیسی تحت اراضی ایکوزیشن پر دوہرا فائدہ نہیں نہیں لیا جاسکتا۔یہ پلاٹ سیکٹر آئی پندرہ میں الاٹ کئے گئے جن کی مالیت تقریباً62کروڑروپے ہے۔
الاٹمنٹ میں سی ڈی اے کے 29فسران اور اہل کار ملوث ہیں ۔ ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران سی ڈی اے سے واپس چلے گئے جبکہ 18ملازمین کو ملازمت سے معطل کردیا گیا ۔