امریکا میں تحریک انصاف کی جانب سے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں شامل افراد نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض دینے سے پہلے کڑی شرائط عائد کرنے، قسط کا اجرا بانی پی ٹی آئی کی رہائی ‘الیکشن نتائج اور دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات سے جوڑنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے افواج پاکستان کے خلاف اوربانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے
‘ذرائع کے مطابق مظاہرے میں شریک بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی شہبازگل کو پارٹی قیادت کی جانب سے مظاہرے کے انعقاد کا ٹاسک دیا گیاتھا.
مظاہرے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز کی مدد لی گئی۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجرا سے قبل جائزے کیلئے پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔