google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کےرمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،

گزشتہ ہفتے کیلے22 فیصد تک مہنگے ہوئے،گزشتہ ہفتےکیلے 22 فیصد تک مہنگے ہوئے، ٹماٹر 22 فیصداورانڈے 7فیصد سے زیادہ مہنگے ہوئے،پیاز کے نرخ بھی 6 فیصد تک بڑھ گئے،لہسن،مٹن،بیف اور مرغی کی قیمتوں کو بھی پرلگ گئے۔

رپورٹ کےمطابق مہنگائی کی سالانہ شرح 32.89فیصد تک پہنچ گئی،ایک سال میں لہسن کی قیمت 60 فیصد تک بڑھ گئی، سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 185 فیصد جبکہ پیاز 90 فیصد مہنگے ہوئے۔

گزشتہ سال کی نسبت گندم کا آٹا 52 فیصد تک مہنگا ہوا،گڑ 41 فیصد،چینی کے دام بھی 37 فیصد بڑھ گئے۔،ایک سال میں نمک 35 فیصد، جوتے 53 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

ایل پی جی،سگریٹ اور کپڑے بھی مہنگےہوئے،گزشتہ سال کی نسبت گیس کی قیمتوں میں 570 فیصد تک اضافہ، ریکارڈ کیاگیا،گزشتہ سال کی نسبت گندم کا آٹا 52 فیصد تک مہنگا ہوا،ایک سال میں نمک35 فیصد،جوتے 53 فیصد تک مہنگے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …