google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سینیٹ کی 12 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کام شروع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

سینیٹ کی 12 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کام شروع

پنجاب اور سندھ میں سینیٹ کی 12، 12 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کام شروع ہوگیا۔

امیدوار صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

پنجاب میں سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین، 2ٹیکنوکریٹ و علما اور 1غیر مسلم نشست پر انتخاب ہوگا جس کے لیے امیدوار 16 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19مارچ تک مکمل کی جائے گی اور 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔

25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے صادر کیے جائیں گے اور 2 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں صبح 9 سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔

دوسری جانب سندھ میں بھی سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے جمع ہورہے ہیں۔

سندھ میں 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ اور اقلیت کی ایک نشست پر انتخاب ہوگا۔

الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے، 17 مارچ کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی اور 19 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اپیلیں دائر کی جاسکتی ہیں جبکہ 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے ہوں گے اور 26 مارچ کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی۔

الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکتے ہیں اور 2 اپریل کو سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ سندھ اسمبلی میں ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت و اپوزیشن میں آج مذاکرات

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے …