google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نئے پلاسٹک نوٹ پر آئی ایم ایف کو بریفنگ - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

نئے پلاسٹک نوٹ پر آئی ایم ایف کو بریفنگ

آئی ایم ایف کو آج حکومتی اداروں کی استعداد بہتر بنانے، نجکاری اور جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن حکام کے درمیان مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر اصلاحات،ٹیکس وصولی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی پر مزید فوری اقدامات پر، اسٹیٹ بینک کے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو اقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت ملکی رپورٹ جاری کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے انسداد کرپشن کے اداروں کی استعداد کے بارے میں ماہرین سے رپورٹ تیار کرانے کی شرط رکھی تھی، اس شرط پر عملدرآمد وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے کرنا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …