google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف کے مطالبات............. - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئی ایم ایف کے مطالبات………….

آئی ایم ایف وفد نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس فراہمی پر تشویش کا اظہار کردیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی جلد ختم کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے عالمی مارکیٹ میں کموڈیٹی پرائس مستحکم اور پاکستان میں نرخ بڑھنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کی وزیر توانائی، ایف بی آر، بی آئی ایس پی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وزارت توانائی کے حکام نے گردشی قرضہ، ٹیرف آؤٹ لُک، کاسٹ سائیڈ ریفامز پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی پر بریفنگ دی جبکہ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ افراد، آؤٹ لُک اور ڈویلپمنٹ پر بھی وفد کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسیشن اور ریٹیلرز کیلئے ٹیکس مکینزم پر بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف وفد نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر، مینوفیکچرر شعبے اور ریٹیلرز پر ٹیکس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفد نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنا کر ٹیکس سسٹم میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر آئی ایم ایف وفد کی اسٹیٹ بینک حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …