google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی فون صارفین کو واٹس ایپ سروس میں مشکلات - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

آئی فون صارفین کو واٹس ایپ سروس میں مشکلات

دنیا بھر میں آئی فون صارفین کو پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس کی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے۔ واٹس ایپ آئی فون صارفین کو موصول ہونے والی تصاویر فوٹو ایپ میں میں دو بار خودبخود محفوظ کر رہا ہے۔

صارفین کو یہ مسئلہ چند دن قبل در پیش آیا ہے جس کو حل کرنے کی غرض سے مدد کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا اور کسٹمر سپورٹ چینل کا سہارا لیا۔

ایپل کی ایک کمیونیٹی سپورٹ ڈسکشن پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان کے آئی فون پر واٹس ایپ کی تصاویر کو فوٹو ایپ میں خودبخود محفوظ کرنے کی سیٹنگ آن ہے۔ یہ سیٹنگ مناسب کام کر رہی تھی لیکن دو روز قبل فوٹو ایپ نے تصاویر کو دو دو بار محفوظ کرنا شروع کر دیا۔ جس کا مطلب ہے کہ اگر واٹس ایپ پر کوئی تصویر موصول ہوتی ہے اور پھر وہ فوٹو ایپ پر جاتے ہیں تو اس تصویر کی نقل بھی موجود ہوتی ہے۔

ایپل نے اپنے صارفن کو مسئلے کے حل کے لیے واٹس ایپ کے کسٹمر سپورٹ کی راہ دکھائی۔ البتہ، میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کی جانب سے معاملے پر کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ اور صارفین کو اس مسئلے کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیٹنگ میں جا کر ’سیو اِن فوٹوز‘ کو بھی بند کیا پھر فون کو ری اسٹارٹ کرنے کے بعد جب سیٹنگ آن کی تو کوئی فرق نہیں پڑا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کی وجہ سے ان کو اپنے اسٹورج اور فوٹو البم کو سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس …