پاکستان میں موبائل بینکاری استعمال کرنے والوں کی تعداد میں8فیصد اور انٹر نیٹ بینکاری استعمال کرنیوالوں کی تعداد میں 5فیصد اضافہ‘
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ڈجیٹل لین دین کا حجم مجموعی ریٹیل لین دین کا 82فیصد تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کیلئے نظام ادائیگی کا دوسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا ہے۔
ملک میں موبائل اور انٹر نیٹ بینکاری کے استعمال کنندگان کی تعداد بڑھ کر 16ملین اور 11ملین تک پہنچ گئی جو ان میں بالترتیب 8اور 5فیصد کی سہ ماہی شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ سہ ماہی کے دوران الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (ای ایم آئیز)کے رجسٹرڈ ای والٹس کی تعداد 15 فیصد اضافے کیساتھ بڑھ کر 2.7ملین تک پہنچ گئی ، جو گذشتہ چار سہ ماہیوں میں دگنے سے بھی ذیادہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔