google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہیں ،

ان منصوبوں میں تاخیر اور دیگر مسائل کو دور کرینگے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرخ فیتےکا خاتمہ ، منصوبوں میں تاخیر اور دیگر مسائل کو دور کرے گی،

پاکستان صنعتی پارکس اور ایکسپورٹ زونز بنانے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے اور ٹیکسٹائل اور اسٹیل جیسے شعبوں میں چینی مشترکہ منصوبوں کا منتظر ہے، جو چینی ٹیکنالوجیز کو پاکستان کی سستی افرادی قوت کے ساتھ جوڑ دیں گے،

چین کا دورہ کرنے کا منتظر ہوں،ہم نے پختہ عہد کیا تھا کہ ہم مل کر کام کریں گے، اور ہم ہر اچھے اور برے وقت میں ساتھ رہیں گے، پاکستان اور چین مشترکہ اقدار کو لے کر چلیں گے اور مشترکہ ترقی، خوشحالی اور بہتری کی جانب بڑھیں گے،

سی پیک پاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ ہم آہنگ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا عظیم منصوبہ متعلقہ ممالک میں غربت کے خاتمہ، سرمایہ کاری میں اضافہ اورصحت وتعلیم کے فروغ کے حوالہ سے اہمیت کاحامل ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …