google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جو بھی ہے جس نے بھی کیا ہے لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہوا، اسلام آباد ہائیکورٹ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

جو بھی ہے جس نے بھی کیا ہے لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہوا، اسلام آباد ہائیکورٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ جو بھی ہے جس نے بھی کیا مگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہوا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے وکیل نےعدالت سے تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر کیا ہوا؟ وہاں تو توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہونی تھی، جس پر وکیل نے بتایا کہ توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

عدالت نے پی ٹی اے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر واضح جواب جمع کرائیں۔ عدالت کو بتایا جائے کہ دراصل ہو کیا رہا ہے۔ پی ٹی اے وکیل نے بتایا کہ ہمارا اس درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر بھی اعتراض ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو بھی ہےجس نے بھی کیا ہے لیکن ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں بھی ڈھیلا ڈھالا ہی کام چل رہا ہے۔اسی لیے آپ کو کہا ہے کہ اس عدالت میں مفصل جواب جمع کرائیے گا۔

وکیل نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی جواب تو آنے دیں، اپنے ہتھیار پہلے ہی نہیں دکھا دیے جاتے۔ اسی لیے زیادہ لمبی تاریخ نہیں دے رہا اور جلدی جواب طلب کر رہا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …