google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسٹاک ایکسیچنج انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اسٹاک ایکسیچنج انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان برقرار رہا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس یا 1.16 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 48 پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای -100 انڈیکس 953 پوائنٹس یا 1.45 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 801 پر آگیا تھا۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے کمی کے رجحان کو سرمایہ کاروں کے آئی ایم ایف مذاکرات کے بارے میں محتاط رویے سے جوڑا، جو نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر قیادت شروع ہو رہے ہیں، ’جنہوں نے اس سال کو ایک مشکل دور قرار دیا ہے‘۔

مزید کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مہنگائی کا دباؤ بھی بڑھا ہے، جو حساس قیمت انڈیکس سے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ زری پالیسی اجلاس میں شرح سود کی کمی کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 4 مارچ کو انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 65 ہزار 951 پر بند ہوا تھا۔

یکم مارچ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل (29 فروری) بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 875 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …