google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ریٹیل، رئیل اسٹیٹ اور شعبہ زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ریٹیل، رئیل اسٹیٹ اور شعبہ زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے فیڈررل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز کا پہلا دورہ کیا ہے۔ حکام نے وزیر خزانہ کو ٹیکس وصولیوں پر بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو ریٹیل، رئیل اسٹیٹ اور زراعت سمیت دیگرشعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے، ایف بی آر میں اصلاحات پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

حکام کی جانب سے رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کے ہدف اور مستقبل کے اقدامات پربھی بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایف بی آر حکام نے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل پر بھی وزیر خزانہ کو بریف کیا، وزیر خزانہ نے ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کرنے اور ٹیکس وصولیوں کے نظام میں مکمل شفافیت لانے کی ہدایت کردی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …