اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کومس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ فراہم کئے جانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ، ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مس پرنٹنگ بڑے پیمارے پر نہیں ہوئی ، شہری گھبرائیں نہیں ، نوٹ تبدیل ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیشنل بینک کی ایک برانچ میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیجنے کا کیس سامنے آیا ہے ۔ نئے کرنسی نوٹ میں ایک سائیڈ پرنٹ اور دوسری سائیڈ خالی ہے
بینک برانچ منیجر کی جانب سے واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی گئی ہے جس میں بینک منیجر نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح جو کیش آیا ہے ،نئے نوٹوں میں ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسرا سادہ ہے۔
دریں اثنا ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے ، کرنسی نوٹ میں مس پرنٹنگ شاذونادر ہوتی ہے،
نوٹ پر مس پرنٹنگ بڑے پیمانے پر نہیں ہوئی، شہری گھبرائیں نہیں،مس پرنٹنگ والے نوٹ تبدیل کرانے جاسکتے ہیں، شہری متعلقہ بینک برانچ اور اسٹیٹ بینک سے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ تبدیل کرا سکتے ہیں۔