google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملتان 3 منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ملتان 3 منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق

ملتان کے علاقے حرم گیٹ محلہ جوادیاں کے قریب واقع 3 منزلہ عمارت گرنے سے 2 بھائی اور 2 بہنوں سمیت 9 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 3 منزلہ عمارت دیگر مکانوں پر آگری تھی، ملبے تلے 19 افراد دب گئے، 3 گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 زخمیوں کو بھی ریسکیو کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان رضوان قدیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، اطراف کی عمارتوں کی انسپکشن کےلیے ٹیکنِیکل ٹیم تشکیل دے دی۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن ڈاکٹر کلیم کی زیرِنگرانی کیا گیا، واقعہ کی اطلاع 15 پرپولیس کو دی گئی، مقامی پولیس موقع پر موجود ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …