google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مچنی گیٹ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مچنی گیٹ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) زخمی ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر ڈاگ لار کے علاقے میں فائرنگ کردی۔

حملے میں موبائل انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی جبکہ کانسٹیبل اجمل اور سراج شہید ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے جبکہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے متعدد حملوں کے سبب سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …