جمعیت العلماء اسلام نے عیدالفطر کے بعد انتخابات میں دھاندلی پرحکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے،
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد احتجاجی جلسے جلوسوں کی منظوری دے دی،
احتجاجی تحریک کے دوران بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواہ میں جلسے ہوں گے۔
جمعیت علماء اسلام کے ذرائع کے مطابق امیر جمعیت مولانا فضل الرحمان نے تحریک سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے،
جمعیت علماء اسلام اس بار دھاندلی کے خلاف تحریک نئے انداز سے چلائے گی، جس کے تحت جے یو آئی ف اس بار بھی تحریک کا آغاز سندھ سے کرے گی جہاں سے یہ تحریک صوبہ سندھ کے بعد بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گی
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خود اس تحریک کی قیادت کریں گے۔