تحریک انصاف کے نامزد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد آئی جی سمیت وردی میں ملبوس تمام افسران کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں
‘پولیس کی وردیوں میں ڈکیت بیٹھے ہیں ‘پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ان کے اکاؤنٹس چیک کئے جائیں گے ‘سب کا احتساب ہوگا،
آصف زرداری بیمار ہیں‘ وہ سپریم کمانڈر بننے کے اہل نہیں‘ وہ مفاہمت نہیں اپنا علاج کرائیں
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات غیرآئینی طریقے سے چلائے گئے سپریم کورٹ نوٹس لے‘ امید ہے عدلیہ سے انصاف ملے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز سمیت کئی افسران کے اکاؤنٹس چیک کروائے جائیں گے
‘الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہم جدوجہد کر رہے ہیں، اس وقت پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی عروج پر ہے‘ہم سپریم کورٹ سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔
آئی جی اب ن لیگ کا گھریلو ملازم بن کر رہ گیا ہے۔پولیس کی وردیوں میں یہ ڈکیت بیٹھے ہیں‘ان سب کا ضرور احتساب کیا جائے گا، نگران حکومت کا بھی ہم آڈٹ چیک کریں گے،
ہم ہر سرکاری ادارے کے اکاؤنٹس چیک کریں گے ، جس کا مقصد دیکھنا ہو گا اخراجات کہاں کہاں کیے جا رہے ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے،عمران خان ، بشری بی بی اور تمام پابند سلاسل کارکنان کی رہائی کے لئے کوشش کریں گے،بشری بی بی کو عمران خان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔