google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 زلمی نےکنگز کو2رنز سے ہرادیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

زلمی نےکنگز کو2رنز سے ہرادیا

کراچی کنگز پی ایس ایل میں اپنا آخری میچ بھی ہارگئی، پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو2رنز سے ہرادیا۔جبکہ پشاورزلمی کی ٹیم13پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پرآگئی۔ کراچی کنگزنے10میچزمیں سے صرف 4میچ جیتے ہیں۔

پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) کےسینرن 9 کے 29 ویں میچ میںپشاور زلمی کے 148رنز کے جواب میں کراچی کی ٹیم145رنزبناسکی،عرفان خان نیازی نے ناقابل شکست40رنزاسکورکئے،ٹم سیفرٹ41،شعیب ملک 22،جیمزونس کے21رنز سکے۔

پشاورزلمی نے پہلے کھیل کر6وکٹوں پر147رنزاسکورکئے،کپتان بابراعظم51رنزبناکرنمایاں رہے، روومین پاول نے30،صائم ایوب19 رنزبناکر آؤٹ ہوئے،محمد حارث13،ٹام کیڈمور9 اورحسیب اللہ ایک رن بناسکےجبکہ حسن علی،عرفات منہاس،زاہد محمود اور ڈینیئل سیمز کی1-1وکٹ لی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی پلئنگ الیون میں جیمز ونس، ٹم سیفرٹ، شان مسعود، شعیب ملک، کیرن پولارڈ، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سیمز،عرفات منہاس، حسن علی اور زاہد محمود شامل ہیں ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …