google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رانا ثناء اور سعد رفیق کوئی عہدہ لینے کو تیار نہیں - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

رانا ثناء اور سعد رفیق کوئی عہدہ لینے کو تیار نہیں

الیکشن 2024ء کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے اہم ترین رہنما رانا ثناء اللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق کوئی بھی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ ضمنی الیکشن بھی لڑنا نہیں چاہتے ہیں، انہوں نے اپنے ارادے سے نواز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، انہوں نے اپنے بھائی سلمان رفیق اور پارٹی قیادت کے دباؤ میں الیکشن لڑا تھا۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللّٰہ کوئی سرکاری عہدہ نہ لینے کے ساتھ ساتھ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے، انہوں نے اپنی خواہش سے پارٹی قائد نوازشریف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

ن لیگی قائد نواز شریف نےرانا ثناء اللّٰہ کی رائے سننے کے بعد خاموشی اختیار کی۔

رانا ثنااللّٰہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پارٹی قیادت ان کی رائے کو مقدم رکھے گی۔

اس حوالے سے جب رانا ثنا اللّٰہ سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا صوبائی صدر ہوں اور پارٹی پالیسی کا بھی پابند ہوں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …