google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسٹمپ کو لات مارنے پر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

اسٹمپ کو لات مارنے پر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر باؤلر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نسیم پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد غصے میں اسٹمپ کو پاوں مارا تھا۔

نسیم شاہ نے الزام کا اعتراف کیا اور میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کر لیا۔

نسیم پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیل رہے ہیں۔

اسی میچ میں ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …