افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
کابل سے جاری بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ امید ہے کہ نئی پاکستانی حکومت افغان مہاجرین کی ملک بدری سےمتعلق لچک دکھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی، سفارتی، ثقافتی، مذہبی معاملات میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
ترجمان افغان طالبان نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نئی حکومت اس پر غور کرے گی۔