google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی کو پولیس نے روک دیا - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی کو پولیس نے روک دیا

مبینہ دھاندلی اور مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف تحریکِ انصاف کی کھنہ پل سروس روڈ سے شروع ہونے والی ریلی کو پولیس نے راولپنڈی میں داخلے سے روک دیا۔

اس ریلی کی قیادت سمابیہ طاہر کر رہی ہیں جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

سمابیہ طاہر کا کہنا ہے کہ ریلی ایکسپریس ہائی وے سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب پہنچے گی۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں بھی مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی نے احتجاج کیا ہے۔

مرکزی شاہراہ سری نگر پر تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

علاوہ ازیں کندھ کوٹ اور ٹانک میں بھی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

ٹانک میں احتجاجی ریلی صابر بازار سے ٹاؤن ہال ٹانک کے گراؤنڈ تک نکالی گئی۔

رکن قومی اسمبلی داور خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے کامیاب ہونے والے ممبران کو گھر بھیجا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …