google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 موٹاپے سے ڈپریشن بڑھنے کا انکشاف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

موٹاپے سے ڈپریشن بڑھنے کا انکشاف

اگرچہ موٹاپا دیگر کئی بیماریوں اور طبی پیچیدگیوں کا سبب بنتا ہے لیکن تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے ڈپریشن بڑھنے کے امکانات بھی زیادہ ہوجاتے ہیں۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے موٹاپے کا ڈپریشن سے تعلق جاننے کے لیے 1800 سے زائد افراد پر تحقیق کی۔

ماہرین نے 46 سے 73 سال کی عمر کے مرد و خواتین کی خدمات حاصل کیں جو موٹاپے یا زائد الوزن کا شکار تھے۔

ماہرین نے تمام افراد کے قد، وزن اور جسمانی ساخت کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ان میں ڈپریشن کی سطح جانچنے کے لیے ان سے مختلف سوالات کیے اور پھر سوالات کی بنا پر نتائج اخذ کیے۔

ماہرین کے مطابق مجموعی طور پر جسامت، قد اور وزن نہ صرف دیگر طبی پیچیدگیوں بلکہ ذہنی صحت پر بھی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

ماہرین نے پایا کہ موٹاپے کے شکار افراد میں ڈپریشن کی سطح نمایاں تھیں، تاہم مردوں کے مقابلے خواتین میں ذہنی پیچیدگیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق نتائج سے معلوم ہوا کہ موٹاپا نہ صرف ڈپریشن بڑھاتا ہے بلکہ اس سے لوگ خود کو بیمار سمجھنے لگتے ہیں، وہ ہر وقت خود سے بیزار دکھائی دیتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ موٹاپے کے شکار افراد کا طرز زندگی اور سماج میں ان سے متعلق پائے جانے والے تصورات بھی ان میں ڈپریشن کی سطح بڑھانے میں کردار ادا کرتے ہیں اور خواتین کو زیادہ صنفی تفریق کا سامنا کرنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر …