google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بھارت نےانگلینڈ کو ہرا کر سیریز جیت لی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بھارت نےانگلینڈ کو ہرا کر سیریز جیت لی

بھارت نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے ہرا کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے شکست دے دی ہے،

ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 195 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جو روٹ 84 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

جونی بیئرسٹو نے 39 ، ٹام ہرٹلی نے 20 اور اولی پوپ نے 19 رنز بنائے ، بین ڈکٹ 2 ، زیک کرالی صفر ، کپتان بین سٹوکس 2 ، بین فوکس 8 ، مارک ووڈ صفر اور شعیب بشیر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادیو نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کلدیپ یادیو کو میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ یشسوی جیسوال سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ،

واضح رہے کہ بھارت نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 218 رنز کے جواب میں 477 رنز بنائے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …