google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیپرا کے 20 فیصلوں پر ازسرنو سماعت کا حکم - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

نیپرا کے 20 فیصلوں پر ازسرنو سماعت کا حکم

پاکستان ایکس پیٹری ایٹس کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر نیرا کے ایپلیٹ ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا۔

اپیلیٹ ٹریبونل نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا کے فیصلوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں کے 20 فیصلوں پرازسر نو سماعت کا حکم دیا۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق جاری کیے گئے 20 فیصلوں پر نئی سماعت کرے گا جس میں ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت کیے گئے فیصلوں پر نئی سماعت ہو گی۔

نیپرا 2021، 2022 اور 2023 کے دوران کیے گئے 15 ماہانہ اور 5 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے فیصلوں پر از سر نو سماعت کرے گا۔

نیپرانے20فیصلوں پر ازسر نو سماعت کے لیے 14مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …