لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کرلیے ہیں۔ْ
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
اس کے علاوہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 42 ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور کرلی ہیں، عدالت نے 1، 1 لاکھ روپے مچلکے کے عوض ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔
ملزمان میں شکیل ،واجد شاہ ،آصف اشرف ،آکاش ،گل بہادر سمیت دیگر افراد شامل ہیں، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کیں ہیں، ان ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔