google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 30 لاکھ پرچون فروشوں کو کب ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا: آئی ایم ایف  - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

30 لاکھ پرچون فروشوں کو کب ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا: آئی ایم ایف 

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے 30 لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے پرچون فروشوں کی اسکیم کے نفاذ کے لیے درست ٹائم فریم کا تعین کرنے کے لیے استفسار کیا ہے۔

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو جواب دیا ہے کہ اس موضوع پر حتمی فیصلہ آنے والے وزیر خزانہ کا ہوگا۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نےتصدیق کی کہ پرچون فروشوں کی اسکیم پہلے ہی تیار کی جاچکی ہے اور اس کا اعلان اس وقت کیا جائے گا جب حکومت اپنا حتمی فیصلہ کرلے گی اور آگے بڑھنے کی منظوری دے دی جائے گی۔

مشن چیف ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف کی ٹیم اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے ورچوئل میٹنگ کی جس میں آئی ایم ایف نے 30جون 2024کو مطلوبہ 9415ارب روپے کے ہدف کے حصول کے لیے ایف بی آر کے منصوبے کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی 30 لاکھ ریٹیلرز سے ٹیکس وصول کرنے کی صلاحیت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف ٹیم کو بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں 147 ضلعی افسران کو تعینات کیا۔

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو یقین دلایا کہ وہ رواں مالی سال کے لیے مارچ 2024 کے ٹیکس وصولی کا 879 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …