google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 زرداری کل پھر صدر مملکت، وہ ہمارے صدارتی امیدوار ہیں، وزیراعظم - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

زرداری کل پھر صدر مملکت، وہ ہمارے صدارتی امیدوار ہیں، وزیراعظم

سابق صدر آصف علی زرداری کو کل ایک بار پھر صدرمملکت بنانے کی تیاریاں مکمل‘

مسلم لیگ (ن)‘ ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی‘ استحکام پاکستان پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے صدر کے انتخاب کیلئے آصف زرداری کے نام کی حمایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو ہوشربا چیلنجز درپیش ہیں‘ خفیہ سازش کے ذریعے ہماری معاشی جڑوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے ‘ مل کر ملکی کشتی کو پار لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری 9 مارچ کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور ہم ملک کی معاشی بہتری کیلئے مل کر کام کرینگے

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدارتی امیدوار آصف علی نے کہا کہ آئن اسٹائن چیلنجوں سے نہیں ڈرا‘ شہباز شریف بھی مشکل چیلنجوں سے نہیں ڈرینگے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہر مشکل میں انکے ساتھ کھڑے ہونگے اور تعاون کرینگے۔ جمعرات کو اتحادی جماعتوں کے قائدین اور ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کو کیسے چلانا ہے ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ ایک کھرب 700 ارب روپے محصولات کے کیسز عدالتوں میں ہیں،

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوست ممالک سرمایہ کاری کیلئے بخوشی آئینگے، ہمیں خود کو بھی تیار کرنا ہو گا‘پاکستان چار اکائیوں کا نام ہے، اتحاد و اتفاق کا نام ہے، پوری کوشش کرینگے کہ ملکر چلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ہمالیہ سے بڑے چیلنجز درپیش ہیں، گیس اور بجلی کا گردشی قرضہ 5 کھرب روپے ، پی آئی اے کا قرضہ 825 ارب روپے ، بجلی کی سالانہ چوری 500 ارب روپے ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صورتحال کتنی گھمبیر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کے اصلی کلیمز پر 65 ارب روپے ادا کئے گئے ہیں، ٹیکس سلیب کم کرنے چاہئیں تاہم ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا چاہئے، ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں ہماری ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بہت کم ہے، کئی سو ارب روپے کا خسارہ ہے،جسے قرضے لے کر پورا کیا جا رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت و اپوزیشن میں آج مذاکرات

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے …