google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط آسان - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط آسان

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم پر مواد شیئر کرکے پیسے کمانے کی شرائط کو مزید آسان کردیا۔

ٹک ٹاک نے بتایا کہ اب مواد تخلیق کار (کانٹینٹ کریئیٹرز) ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیوز سے بھی پیسے کمانے لگیں گے۔

کمپنی کے مطابق ویڈیوز سے پیسے کمانے کے لیے مواد تخلیق کاروں کو چند ضروری باتوں کا خیال رکھنا ہوگا، جس میں سے سب سے اہم بات اصلی مواد ہونا ہے۔

اسی طرح پیسے کمانے کے لیے ویڈیو کے دورانیے، سرچ ویلیو اور آڈینس انگیجمنٹ کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے، یعنی جو مواد تخلیق کار مذکورہ چاروں شعبوں پر پورا اتریں گے، وہ جلد ہی ٹک ٹاک سے پیسے کمانا شروع ہوجائیں گے۔

ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے نئے طریقے کے تحت کسی بھی اکاؤنٹ ہولڈر کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونا لازمی ہوگی جب کہ ان کی ویڈیوز کے ویوز ایک ماہ میں ایک لاکھ تک ہونا لازمی ہوں گے۔

یعنی جن مواد تخلیق کاروں کے ٹک ٹاک پر 10 ہزار فالوورز ہوں گے اور ان کی ویڈیوز کو ایک ماہ میں ایک لاکھ بار دیکھا جا چکا ہوگا، وہ فوری طور پر اپنی ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیوز سے پیسے کمانے لگیں گے۔

ٹک ٹاک نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران پلیٹ فارمز پر بعض مواد تخلیق کاروں کی ماہانہ کمائی 50 ہزار ڈالر سے بھی زائد ہوچکی ہے اور کانٹینٹ کریئیٹرز کی کمائی میں 250 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس …