پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اظہر علی کو سلیکشن کمیٹی یا ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی اظہر علی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے حق میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق منیجر سردار ریحان الحق کی بھی عہدے پر واپسی کا امکان ہے، انہیں نجم سیٹھی کے دور میں ٹیم منیجر مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریحان الحق جلد پاکستان ٹیم میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔