پاکستانی مالیاتی اور دفاعی اداروں کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملوں کاخدشہ پیداہوگیا ۔
ذ رائع کے مطا بق بھارتی ہیکرز پاکستانی مالیاتی شعبےکاڈیٹاحاصل کرنےکیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔
ان میںایک گروپ ( Vanguard) کے نام سے متحرک ہے۔ دوسرا گروپ (UCC E rror 404) کے نام سے متحرک ہے۔
تمام وزارتوں,ڈویژنز,اسٹیٹ بینک کوحکومتی مراسلےکے ذریعےخبردارکردیا گیا۔
مالیاتی اداروں کی حساس معلومات پرمبنی آلات,کمپیوٹر سسٹم, ڈیوائسزپرحملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔