google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا

وفاقی حکومت کی ہدایت پر مشین ریڈیبل ‏پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا۔

حکام کے مطابق نارمل پاسپورٹ کی فیس 3000 سے بڑھا کر 4500 کردی گئی جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5 ہزارسے بڑھا کر 7 ہزار500 روپے کر دی گئی ہے۔

10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 4500 سے 6700 کردی گئی جبکہ 10سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7500 سے 11 ہزار 200 ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹس کی فیسیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئی فیسوں کا اطلاق 7 مارچ کے بعد بنائے گئے پاسپورٹس پر ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …