google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بھارت نے پہلی AI ٹیچر ’آئرس‘ متعارف کروادی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بھارت نے پہلی AI ٹیچر ’آئرس‘ متعارف کروادی

بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک اسکول نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی پہلی ٹیچر ’آئرس‘ متعارف کروائی ہے۔

’آئرس‘ ہندوستان کی پہلی جنریٹیو اے آئی ٹیچر ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ انٹیل پروسیسر سے لیس ٹیچر تعلیمی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میکر لیبز (Makerlabs Edutech Private Limited ) کی پیشکش ٹیچر ’آئرس‘ کیرالہ کے نئے تعلیمی دور کا آغاز کیا۔

میکر لیبز کا دعویٰ ہے کہ آئرس کو تین زبانوں پر عبور حاصل ہے جو پیچیدہ سوالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میکر لیبز نے انسٹاگرام پر آئرس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اے آئی ٹیچر کو بچوں کے ساتھ کلاس روم میں ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …