google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ 9 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے زیر کردیا۔ 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ 

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز وینس 27 جبکہ کپتان شان مسعود 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

شعیب ملک 27 اور عرفان خان 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ 

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ 1 اوور میں 118 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ سعود شکیل 33 اور خواجہ نافع 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کی جانب سے حسن علی نے 4، زاہد محمود اور بلیسنگ موزربانی نے 2، 2 جبکہ میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آج پاکستان سپر لیگ میں دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …