google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش

مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کے بیشتر علاقوں تک پھیل گیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق شمال مغربی اور جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

چمن شہر اور گردونواح میں رات سے موسلادھار بارش جاری ہے جبکہ قلعہ عبداللّٰہ، شیلاباغ، سرانان، گلستان، جنگل پیر علیزئی، پشین، خانوزئی، تربت، پنجگور اور خاران میں بھی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ کوژک ٹاپ، توبہ کاکڑی، خواجہ عمران، زیارت، توبہ اچکزئی، کان مہترزئی سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اطہر عباس نے کہا کہ رابطہ سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لیے بلڈوزروں سے روڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بالائی علاقوں کے شہر سے زمینی رابطے بحال ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …