google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 زرداری کو اب تک 345 الیکٹورل ووٹ کی حمایت حاصل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

زرداری کو اب تک 345 الیکٹورل ووٹ کی حمایت حاصل

صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کو اب تک 345 الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی۔

صدارتی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کا نمبر گیم پورا ہوگیا۔ملک میں 9 مارچ کو قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی مد مقابل ہونگے جبکہ دونوں امیدواروں کی جانب سے ووٹ کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو کوپی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بریفنگ میں بتایا کہ آصف زرداری کیلئے اب تک 345الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …