google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیشنل شوٹنگ: نیوی کی مہک علی نے سونے تمغہ جیت لیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

نیشنل شوٹنگ: نیوی کی مہک علی نے سونے تمغہ جیت لیا

نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کے تیسرے روز 10 میٹر ویمن ایئر پسٹل میں نیوی کی مہک علی نے سونے تمغہ جیت لیا۔ 50 میٹرز مینز پسٹل میں آرمی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ میڈلز ٹیبل پر نیوی 11 گولڈ میڈل لیکر ٹاپ پر ہے۔

پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں جاری 31ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں مزید تین کیٹگری کے فائنل مقابلے ہوئے۔

10 میٹر ائیر رائفل ویمنز ایونٹ میں نیوی کی مہک فاطمہ نے طلائی تمغہ جیتا، آرمی کی نازمین عظیم نے چاندی اور مہر الرحمان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

اس ہی کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں نیوی نے سونے، آرمی نے چاندی اور واپڈا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ 

25 میٹر ویمنز پسٹل میں آرمی، اور 50 میٹر مینز پسٹل میں نیوی کے محمد ارسلان نے سونے کا تمغہ جیتا۔ ائیر فورس کے کلیم اللہ نے چاندی اور آرمی کے اظہر عباس نے کانسی کا تمنغہ حاصل کیا۔

اب تک میڈل ٹیبل پر پاکستان نیوی 11 گولڈ، 6 سلور اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے، پاکستان آرمی کی ٹیم 6 گولڈ 9 سلور اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے اور ائیر فورس ایک سلور اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …