google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت کاآئی ایم ایف کےپاس چھ سےآٹھ ارب ڈالرز کےنئےقرض پروگرام کافیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حکومت کاآئی ایم ایف کےپاس چھ سےآٹھ ارب ڈالرز کےنئےقرض پروگرام کافیصلہ

حکومت نےآئی ایم ایف کےپاس چھ سےآٹھ ارب ڈالرز کےنئےقرض پروگرام میں جانےکافیصلہ کرلیا-

وزارت خزانہ نےوزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات پراقدامات شروع کردیئے-آئی ایم ایف سےبات چیت کیلئےفوری رجوع کیاجائے گا-

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض کا نیا پروگرام کڑی شرائط پرملنےکا امکان ہے

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض کانیاپروگرام 6سے8ارب ڈالرزکاہوسکتا ہے-قرض کانیاپروگرام آئی ایم ایف کی سخت شرائط پرملنےکاامکان ہے-

آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کیلئےشیڈول طےکیاجائےگا -ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے آئی ایم ایف کےنئےپروگرام میں جاناناگزیر ہے-بڑھتےقرضے اور لئےگئےقرضوں کی ادائیگی ایک بڑاچیلنج ہے-برآمدات میں اضافے اورمقامی وسائل پیدا کرنےتک آئی ایم ایف پروگرام میں رہناضروری ہے-توازن ادائیگی اورذخائرمستحکم رکھنےکیلئے آئی ایم ایف پروگرام میں جاناہوگا-

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کےمزید سخت فیصلےکرنا ہوں گے-ٹیکس کادائرہ کاربڑھانا ہوگا-خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری ہوگی-

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرونی مالیاتی خطرات کامقابلہ کرنےکیلئے مارکیٹ ایکسچینج ریٹ اہم ہے-معاشی اصلاحات پرپیش رفت اورسخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہوگی-خسارے کاشکارسرکاری اداروں میں اصلاحات درکار ہیں اورماحولیاتی تبدیلیوں کامقابلہ کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے-

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کاموجود قرض پروگرام بھی مکمل کرنا ہوگا جو اپریل میں ختم ہورہا ہے-قلیل مدتی پروگرام کےتحت دوسراجائزہ مذاکرات ابھی ہونا باقی ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے جائزہ مذاکرات رواں ماہ ہونےکا امکان ہے-

موجودہ قرض پروگرام کےتحت پاکستان کوتقریباایک ارب20 کروڑڈالرز ملناباقی ہیں

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …