google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 علی امین گنڈا پوراورشہباز شریف کے درمیان باقاعدہ محازآرائی - UrduLead
جمعہ , مارچ 28 2025

علی امین گنڈا پوراورشہباز شریف کے درمیان باقاعدہ محازآرائی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرکے محازآرائی کاباقاعدہ آغاز کر دیا ہےجس سے وفاق اورصوبے کے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

انھوں نےکہا کہ وزیراعظم فارم 45والا نہیں لہذا ان کی حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا ۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ کا اعلان کروں گامیڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں، انھوں نے کہا کہ یہ بتائیں کہ شہباز شریف واقعی عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہوئے ہیں یا انھیں آر او نے بنایا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے خیال سے حلف برداری کے لیے جانا درست نہیں۔ یہ کرپشن کے موجد ہیں، اللہ کرے انکی اصلاح ہوجائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …