google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں نئے ریکارڈز - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں نئے ریکارڈز

نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں دوسرے روز بھی نئے ریکارڈز کا سلسلہ نہ رکا اور پران رائفل میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے ایک اور نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

 دوسرے روز آرمی کے شوٹرز نے بھی شاندار شوٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چار گولڈ میڈل جیت لئے لیکن نیوی اس وقت سات گولڈ میڈل کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے، آرمی کے امام ہارون ایک پوائنٹ کے فرق سے نیا نیشنل ریکارڈ نہ بنا سکے۔

پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں ہونے والی 31ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی دلچسپ مقابلے ہوئے، 50 میٹر پران رائفل ٹیم ایونٹ میں پاکستان نیوی نے نیا رکارڈ اپنے نام کیا، تین شوٹرز پر مشتمل ٹیم نے 1853 اساریہ 4 پوائنٹس کے ساتھ نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس قبل بھی یہ ریکارڈ 1848 اعشاریہ 7 پوائنٹس کے ساتھ نیوی کی ٹیم کے پاس ہی تھا۔ 

دوسرے روز اسکیٹ اولمپکس ایونٹ میں آرمی کے شوٹر امام ہارون ایک پوائنٹ کے فرق سے نیا ریکارڈ نہ بناسکے۔ انہوں نے آؤٹ آف 60 میں سے 55 پوائنٹ بنائے جبکہ سابق ریکارڈ 60 میں سے 56 کا ہے۔

دوسرے روز آرمی اور نیوی کے شوٹرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، نیوی نے مزید چار گولڈ میڈل لیکر گولڈ میڈل کی تعداد 7 کرلی۔

اس وقت نیوی 7 گولڈ 4 سلور دو کانسی اور مجموعی طور پر 13 تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے، جبکہ پاکستان آرمی کی شوٹنگ ٹیم 4 گولڈ، 6 سلور اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

واپڈا ایک سلور میڈل کے ساتھ تیسرے سندھ تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے اور پاکستان ائیرفورس تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …