google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 علوی آج نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

علوی آج نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف سےحلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب آج سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی ہی نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے حلف لیں گے اور صدرعارف علوی خود بھی نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے حلف لینے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری آج پیر سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں منقعد ہوگی۔  اس حوالے سے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے قریبی ذرائع نے بھی دعوی کیا ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم کا حلف صدر عارف علوی ہی لیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …