google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 خوراک، دواؤں، پیٹرولیم سمیت متعدد اشیا پر 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ:IMF مطالبہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

خوراک، دواؤں، پیٹرولیم سمیت متعدد اشیا پر 18 فیصد جی ایس ٹی نافذ:IMF مطالبہ

آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہےکہ خوراک ، دواؤں اور پٹرولیم مصنوعات اور اسٹیشنری سمیت متعدد اشیاء پر 18فیصد جی ایس ٹی نافذ کریں ،ایف بی آر جی ایس ٹی کی شرح مربوط بنائے ۔

عالمی فنڈ نے پانچویں شیڈول کے خاتمے، چھٹے شیڈول کے تحت پابندی سے چھوٹ اور کم شرحیں ختم کرنیکی بھی سفارش کردی۔ اگر تمام سفارشات کو مان لیا جاتا ہے تو گندم، چاول، دالیں، اسٹیشنری اشیاء، پی او ایل مصنوعات اور کئی دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایف بی آر کو کئی درجن اشیاء کو جنرل سیلز ٹیکس کی 18 فیصد کی معیاری شرح میں لانے کی سفارش کی ہے جن میں غیر پروسیس شدہ خوراک، اسٹیشنری اشیاء، ادویات، پی او ایل مصنوعات اور دیگر شامل ہیں۔

آئی ایم ایف نے اندازہ لگایا کہ جی ایس ٹی کی شرحوں کو معقول بنانے سے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 1.3 فیصد محصول حاصل ہو سکتا ہے، جو قومی خزانے میں 1300ارب روپے کے برابر ہے۔

تاہم آئی ایم ایف نے اپنا اندازہ نہیں لگایا کہ اگر بالواسطہ ٹیکس میں اضافے کے ذریعے جی ایس ٹی کا اتنا سخت اقدام نافذ کیا گیا تو آنے والے مہینوں اور سالوں میں اس سے مہنگائی سے متاثرہ عوام کو کتنا نقصان پہنچے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …