google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد موٹاپے میں مبتلا، طبی جریدہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد موٹاپے میں مبتلا، طبی جریدہ

ایک نئے عالمی تجزیاتی تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت تقریباً ایک ارب سے زیادہ بالغ اور بچے فربہی (مٹاپے) میں مبتلا ہیں۔  

انگلستان کے معروف طبی دی لانسٹ جرنل کی 29 فروری کی حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق لگ بھگ 880 ملین (88 کروڑ) بالغ اور 159 ملین (15 کروڑ 90 لاکھ) بچے اس وقت فربہی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

دنیا بھر میں 1990 اور 2022 کے درمیان بچوں اور نوجوانوں میں مٹاپے کی شرح چار گنا ہوگئی، لڑکیوں میں یہ شرح  1.7 سے 6.9 فیصد جبکہ لڑکوں میں 2.1 سے  9.3 فیصد ہوگئی۔ 

تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ اسی عرصے کے دوران بالغوں میں یہ شرح دگنی سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی طرح خواتین میں یہ شرح 8.8 سے بڑھ کر  18.5 جبکہ مردوں میں 4.8 سے بڑھ کر 14 فیصد ہوگئی۔  

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر …