پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پنجاب میں گورنر کےلیے 3 نام منتخب کرلیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر زمان کائرہ، مخدوم احمد محمود اور چوہدری ریاض کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنر خیبر پختونخواہ کےلیے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے، گورنر کے پی کیلئے بھی نام جلد شارٹ لسٹ کر لیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صدارتی الیکشن کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کرے گی۔