google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کراچی میں آج دوپہر سے بارش کے 4 اسپیل کی پیش گوئی - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

کراچی میں آج دوپہر سے بارش کے 4 اسپیل کی پیش گوئی

کراچی میں آج دوپہر سے بارش کے چار اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ہوگا، شام کی شفٹ کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں چھٹی کردی گئی ہے۔

سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کردی ہے۔

کنٹونمنٹ ہیڈ کوارٹر میں ایمرجنسی سیل قائم کردیا گیا ہے، پانی کی نکاسی کے لیے مشینری بھی پہنچادی گئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے نالوں اور چوکنگ پوائنٹ کو کھول دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …