کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد کا کہنا ہے کہ مسٹری اسپینر سن کر اچھا لگتا ہے، ایک دو نئی بال پر کام کررہا ہوں۔
کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ کی فتح کے بعد پریس کانفرنس میں اسپینر ابرار احمد کا کہنا تھا کہ جس طرح ملتان کی پچ تھی کراچی کی اسی طرح کی پچ ہے۔
ابرار احمد نے کہا کہ کراچی کی پچ اسپینرز کے لیے سازگار ہے، میرا کام محنت اور بہتر پرفارم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دو نئی بال پرکام کررہا ہوں، ون ڈے یا ٹیسٹ میچ ہوں گے وہاں بال اپلائی کروں گا۔
اسپینر ابرار احمد نے مزید کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا چکے ہیں، ان کے ہوم گراؤنڈ پر بھی کامیابی حاصل کریں گے۔